30 مئی 2018 - 22:39
ایران کی جانب سے نیویارک کی عدالت کے فیصلے کی شدید مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران نے تہران کے خلاف امریکی عدالت کے مخاصمانہ فیصلے کی مذمت کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے گیارہ ستمبر کے واقعات کے تعلق سے ایران کے خلاف نیویارک کی عدالت کے حالیہ فیصلے کے ردعمل میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ تہران کے خلاف امریکی عدالتوں کے غائبانہ، بے بنیاد، سیاسی اور مخاصمانہ فیصلوں کی مذمت کی ہے-

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ نیویارک کی عدالت کا یہ فیصلہ وہ بھی ایک ایسے وقت کہ جب سبھی کا اس بات پر اتفاق ہے کہ گیارہ ستمبر کے واقعات میں ایران کے ملوث ہونے کا کوئی بھی ثبوت نہیں ہے، بین الاقوامی نظام اور خاص طور پر گیارہ ستمبر کے واقعات میں مرنے والوں کے لواحقین سے مذاق کے مترادف ہے-

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ خود امریکیوں کی سرکاری رپورٹوں کے مطابق گیارہ ستمبر کے واقعات انجام دینے کا حکم اور انہیں انجام دینے والے سبھی کا تعلق واشگنٹن کے علاقائی اتحادیوں سے تھا-

واضح رہے کہ نیویارک کی ایک عدالت نے اپنے غائبانہ اور بے بنیاد فیصلے میں گیارہ ستمبر کے واقعات میں ایران کے ملوث ہونے کا بے بنیاد الزام عائد کرکے تہران سے چھے ارب ڈالر تاوان دینے کو کہا ہے- ایران نے اس فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے

۔۔۔۔۔۔۔

/169